خدمات

ہچیسن پورٹس پاکستان متعدد منفرد اور وسیع بہتر خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہمارا عزم یہ ہے کہ اپنے صارفین کو روانی سے خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

خصوصی کسٹمر سروس سینٹر

ہمارا پیشہ ورانہ تربیت یافتہ اور خوش اخلاق اسٹاف ہمیشہ 24 گھنٹے دستیاب رہتا ہے۔ کسی کسٹمر کو خدمات کی فراہمی میں ہمیں 15 منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔

ہماری کسٹمر سروس کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کے کاروبار باسہولت اور کسی رکاوٹ سے محفوظ رہیں ۔

ٹرکوں کی آمد و رفت اور پارکنگ کی سہولیات

ہم اپنے ٹرمینل پر پارکنگ کے لئے 200 سے زائد ٹرکوں کو خصوصی جگہ فراہم کرتے ہیں۔ اس سہولت سے مسافروں کو کسی اضافی چارجز اور پریشانی کے بغیر اپنے ٹرک لانے میں آسانی ہوتی ہے ۔

مزید یہ کہ ہم ٹرکوں کو لانے کا نظام متعارف کرانے کے لئے تجارتی اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کررہے ہیں جس سے ہمیں خودکار گیٹس میں مزید معاونت حاصل ہوگی۔

ٹرکوں کی تیزی سے نقل و حرکت

ہچیسن پورٹس پاکستان آنے والے 95 فیصد ٹرک 50 منٹ کے اندر واپس بھی چلے جاتے ہیں۔ ہچیسن پورٹس پاکستان صارفین کی اپنی ضروریات کے مطابق تعمیر ہونے والا واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس میں فاسٹ ٹریک کام کے لئے گزرنے کے کشادہ راستے ہیں اور اس سے صارفین کے پیسوں اور وقت کی بچت ہوتی ہے۔

صارفین کے لئے خصوصی گیٹس

ہچیسن پورٹس پاکستان نے درآمدی ڈیلیوریز کے لئے خصوصی گیٹس کا انتظام کیا ہے۔ خصوصی گیٹس سے ڈیلیوری کے پورے عمل میں تیزی آجاتی ہے جس سے ہمارے صارفین کے وقت اور پیسوں کی بچت ہوتی ہے۔

گراؤنڈنگ اور ایگزامنیشن کی خدمات

ایسے تمام درآمدی کنٹینرز جنہیں کسٹمز معائنہ کے لئے نشان زد کیا جاتا ہے ،انہیں 24 گھنٹے کے اندر گراؤنڈ کیا جاتا ہے جبکہ کسٹمز کی جانب سے تمام برآمدی کنٹینرز کو نشان زد کرنے پر ہر ممکن حد تک جلدی گراؤنڈ کیا جاتا ہے۔ اس تاخیر کو مزید کم کرنے کے لئے کسٹم حکام ہفتے میں سات روز دستیاب ہوتے ہیں۔ ہماری ایگزامنیشن کی سہولت گاہ اعلیٰ معیار کے سامان کے لئے محفوظ ہے اور یہاں سیکورٹی کے جدید انتظامات ہیں۔ 24 گھنٹے کی CCTVکوریج اور معائنہ کے جامع طریقوں سے چوری روکی جاتی ہے۔ گراؤنڈنگ اور ایگزامنیشن کی سہولت گاہ میں بیک وقت 200 سے زائد کنٹینرز کو سہولت فراہم کی جاسکتی ہے ۔ ہماری توسیعی ایگزامنیشن کی سہولت گاہ ایک وقت میں 300 کنٹینرز سے زائد ملکی سامان کے لئے خدمات فراہم کرتی ہے۔

سائٹ پر کسٹمز کی پراسیسنگ

ہچیسن پورٹس پاکستان کے پاس کسٹمز ملازمین کے لئے مختص عمارت کے ساتھ خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسٹمز کا تمام پیپر ورک صارفین کے وقت کی بچت کیلئے ہماری سہولت گاہ پر سرانجام دیا جاسکتا ہے ۔

اسکریپ کے معائنہ کا اپنا انتظام

ہمارے پاس درآمدات کے لئے اسکریپ کے معائنہ کی غرض سے اپنی سہولت گاہ ہے۔ یہ سہولت گاہ بیک وقت 300 کنٹینرز کو خدمات فراہم کرسکتی ہے اور بوقت ضرورت کٹنگ کی بھی جاسکتی ہے۔ اسکریپ معائنہ کے شعبہ میں ہماری افرادی قوت اعلیٰ تربیت یافتہ اور جدید ترین مشینری کے استعمال سے لیس ہے تاکہ باسہولت انداز سے اسکریپ کنٹینرز کو ہینڈل کرسکے۔

مختلف اقسام کی اشیاء کے برآمدی کنٹینرز

ہچیسن پورٹس پاکستان سامان کے فائل شدہ ڈکلیئریشنز کے مطابق مختلف اقسام کی اشیاء کے برآمدی کنٹینرز قبول کرسکتا ہے۔ مختلف شپرز کے کارگو کنٹینرز کو دونوں طرح ڈاک سے دور یا ڈاک پر قبول کیا جاسکتا ہے۔

جدید ویب سائٹ اور ای چینلز

ہماری جدید ویب سائٹ میں آپ کے لئے تمام چیزیں موجود ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو درج ذیل خدمات فراہم کرتے ہیں۔

  1. ••۱ فیصد بالکل درست انوائس کی مقدار
  2. دیگر تفصیلات کے ساتھ کنٹینر کی ٹریکنگ
  3. پچھلی اداشدہ انوائس نکلوانے کا آپشن
  4. کارگو جہازوں کے شیڈول

صارفین درج ذیل معلومات کے حصول کے لئے کسی بھی وقت ہماری SMS سروس کے لئے رجسٹر کراسکتے ہیں

  1. انوائس کی مقدار
  2. کنٹینر کی ٹریکنگ کا ڈیٹا
  3. ایکسچینج ریٹس