سیفٹی و سیکورٹی

ہچیسن پورٹس پاکستان نے ہیلتھ، سیفٹی، سیکورٹی اور انوائرمنٹ (HSSE) پالیسی اور انٹرنیشنل شپ اینڈ پورٹ فیسلٹی سیکورٹی (ISPS) کوڈ کی بنیاد پر مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا ہے۔ یہ پالیسیاں انڈسٹری معیارات کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی میری ٹائم اداروں کے قواعد سے مطابقت رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔

HSSEپالیسی کا دائرہ کار عالمی سطح پر ہے جبکہ اس میں میری ٹائم آپریشنز، کارگو سے متعلق خطرات، ٹرمینلز، باہمی ماڈلز کے مطابق سرگرمیاں اور دفاتر سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں۔ اس پالیسی میں فعال انداز سے کام، مستقل مانیٹرنگ اور بہتر طریقوں سے امور کی انجام دہی شامل ہے۔

HSSEکے مقاصد

  1. اعلیٰ معیار کی مطابقت، زیرو ڈیٹنشن اور اعلیٰ کارکردگی کی اسکورنگ
  2. بڑے واقعات پر متحرک ہونے اور اعلیٰ سطح پر ہنگامی تیاری کو یقینی بنانا
  3. میری ٹائم حادثات میں کمی لانا، اموات کی تعداد کو صفر پر یقینی بنانا اور سیفٹی سے آگہی کے کلچر کو آگے بڑھانا
  4. کارگو سے متعلقہ خطرات میں کمی لانا
  5. ٹرمینلز اور ساحل کی سیکورٹی کی پالیسی نافذ کرنا