ملک کی گہرے سمندر کی جدید ترین بندرگاہ ہچیسن پورٹس پاکستان نے گلوبل فیڈرز، سینو کور، ہیونگ اے اور سی لیڈ پر مشتمل کنسورشیئم کی طرف سے نئی شپنگ سروسز کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔یہ سروس جنوب مشرقی ایشیاء، چین اور کوریا کی ابھرتی ہوئی منڈیوں تک آسان رسائی کے ذریعے تجارتی روابط کو تقویت دے گی۔ اس سروس سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نان ویسل آپریٹنگ کامن کیریئرز (این وی او سی سی) کے ساتھ ساتھ مین لائن آپریٹرز کے ذریعے وہ اضافی گنجائش ملے گی جو ان کیلئے بے حد ضروری ہے ۔اس سروس میں ہفتہ وار کی بنیاد پر 5شِپس چلانا شامل ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ریمنڈ چین، جنرل منیجر اینڈ ہیڈ آف بزنس یونٹ ہچیسن پورٹس پاکستان نے کہا”مستقبل میں پاکستان کی معاشی ترقی کا دارومدار عالمی تجارت بلخصوص برآمدات پر ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان جدید ترین سروس متعارف کرنے میں ہمیشہ سے کوشاں ہے جو پاکستان کیلئے ہموارتجارتی روابط پیدا کرتی ہے۔ سی ایس سی / ایس آئی ایس۔II ایک اور سنگ بنیاد ہے جسے ہم نے پاکستان کی قابل تجارت اشیاء کو دنیابھر میں متعارف کرانے کیلئے عبور کیا ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان ملک کے تجارتی روابط کو تسلسل کے ساتھ بہتر بناتی رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے اس نے نہ صرف عالمی معیار کی سرگرمیوں کو راغب کیا اور بحری جہازوں کی ہینڈلنگ جس میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے کنٹینر بحری جہازوں کی ہینڈلنگ شامل ہے، میں کامیابی حاصل کی بلکہ کارگوہینڈلنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے سرمایہ کاری بھی کی۔ مقامی اور بین الاقوامی شپنگ کمیونٹی ادارے کی قابل بھروسہ سبک رفتار کارکردگی اور کسٹمرز پر مرکوز خدمات کا تسلسل کے ساتھ اعتراف کررہی ہے