ہچیسن پورٹس پاکستان نے 30 لاکھ سے زائد ٹی ای یوز کی ہینڈلنگ کا سنگ میل عبورکرلیا

ہچیسن پورٹس پاکستان کو اپنے کمرشل آپریشن کے آغاز کے صرف چار سالوں میں 30 لاکھ سے زائد ٹی ای یوز ہینڈل کرنے کا ایک اور سنگ میل حاصل کرنے پر فخر ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر کر رہی ہے۔

ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور سربراہ کیپٹن سید راشد جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہچیسن پورٹس پاکستان کو اس سنگ میل کے حصول پر خوشی ہے جس نے نئے سال کی آغاز بہتر انداز میں کیا ہے۔ بندرگاہ نے شروع سے ہی سمندری تجارت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ کراچی کو تجارتی و ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کے لئے جنوبی ایشیاء کے اہم مرکز میں تبدیل کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو مزید بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔