ہچیسن پورٹس پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی آمد کراچی۔ 20 دسمبر 2019ء

پاکستان میں بحری امور کی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر جہاز سی وی کاسکو بیلجیم (CV COSCO BELGIUM)

ہچیسن پورٹس پاکستان پر لنگر انداز ہوا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی پورٹ پر آنے والا سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہے جس کی لمبائی 366 میٹرز اور اس میں 13386 ٹی ای یو (TEUs) کنٹینرز کی گنجائش ہے۔

سی وی کاسکو بیلجیم جہاز ای پی سی 2 سروس میں آیا، 18 دسمبر 2019ء کو رات 8 بجے لنگر انداز ہوا جبکہ 19 دسمبر 2019ء کو دوپہر 2 بجے روانہ ہوا۔ اپنے قیام کے دوران جہاز سے 1537 مووز کی ہینڈلنگ ہوئی۔

ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور ہیڈ آف بزنس یونٹ کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا ’’پاکستان میں سی وی کاسکو یلجیم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کیونکہ ملک میں واحد ٹرمینل ہی ایسا ہے جو برتھ کی سہولت کے ساتھ اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے۔ ہم اپنے پارٹنرز کاسکو کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرنے میں تعاون فراہم کیا‘‘

ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس کی گہرائی 16.5 میٹرز ہے اور یہ آسانی سے بڑے کنٹینر جہازوں سے ہینڈلنگ سرانجام دے سکتا ہے۔ اس ٹرمینل پر 11 عدد ریموٹ کنٹرولڈ کرینیں (quay cranes)اور 31 عدد برنائرڈ گنٹری کرینیں(RTGCs) نصب ہیں جنہیں ہچیسن پورٹس کے بہترین ٹرمینل کنٹرول سسٹم این جین (nGen) سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ این جین یارڈ اور کی آپریشنز سمیت بہترین سطح کی مہارت کے ساتھ آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے۔

ہچیسن پورٹس پاکستان کا تعارف ## ہچیسن پورٹس پاکستان کیماڑی گروئن بیسن میں سمندر اور دریا کے سنگم پر واقع ہے اور کراچی میں داخل ہونے والے جہازوں کو انتہائی باسہولت انداز سے رسائی فراہم کر رہا ہے۔ یہ نئی سہولت کا بحیرہ عرب میں شپنگ لائنز سے قریب ترین پاکستانی پورٹ ہے۔ یہ اہم مقام فیئر وے بوئے سے قریب ترین سمندری راستے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو صارفین کو وقت، لاگت، تاخیر میں کمی کے خدشات اور کاربن کے کم استعمال کی سہولیات مہیاء کرتا ہے۔

ہچیسن پورٹس پاکستان بنیادی طور پر ہچیسن پورٹس کا رکن ہے۔ یہ سی کے ہچیسن ہولڈنگز لمیٹڈ (CK Hutchison) کی پورٹ اور متعلقہ خدمات کا ڈویژن ہے۔ ہچیسن پورٹس دنیا کا صف اول کا پورٹ انوسٹر، ڈویلپر اور آپریٹر ہے جو ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ، امریکہ اور آسٹریلیشیا کے 26 ممالک میں پھیلی ہوئی 51 پورٹس میں اپنے پورٹ آپریشنز کا وسیع نیٹ ورک رکھتا ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران ہچیسن پورٹس کے لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن سے متعلقہ کاموں بشمول کروز شپ ٹرمینلز، ایئر پورٹ آپریشنز، ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور ریل سروسز اور شپ ریپئر کی سہولیات کے ساتھ وسعت آ گئی ہے۔