ہچیسن پورٹس پاکستان نے کنٹینر ٹرمینل آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا دبئی میں ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس مڈل ا

کراچی، 14 نومبر، 2018۔ ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس مڈل ایسٹ ایکسی لینس ایوارڈز 2018 کی افتتاحی تقریب میں ہچیسن پورٹس پاکستان نے کنٹینر ٹرمینل آف دی ایئر (جنوبی ایشیاء) ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ رواں ہفتہ دبئی میں منعقدہ اس تقریب کے دوران گہرے پانی کا پہلا کنٹینر ٹرمینل واحد پاکستانی ادارہ تھا جسے یہ ایوارڈ ملا۔

ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس مڈل ایسٹ جریدے کی جانب سے منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیائی خطے میں ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس انڈسٹریز میں شامل اداروں کی بہترین تکنیکی اور آپریشنل مہارت کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

اس تقریب میں سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل المودی، متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت سلطان بن سعید المنصوری اور دبئی کسٹمز کے سی ای او احمد محبوب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں صارفین کیلئے باسہولت اور گہرے پانی کا پہلا کنٹینر ٹرمینل ہے اور پاکستان اور جنوبی ایشیاءمیں گہرے پانی کی کنٹینر ہینڈلنگ میں جدت انگیز کردار ادا کرنے بشمول نت نئی خدمات متعارف کرانے پر اسکا اعتراف کیا گیا۔ یہ ملکی شپنگ انڈسٹری میں وقت و پیسوں کی بچت کے ذریعے تعاون فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اینڈ ہیڈ آف بزنس یونٹ کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا، "ہمیں یہ ایوارڈ ملنے پر فخر ہے۔ یہ اعتراف ہماری بہترین کارکردگی کے عزم، مہارت اور اپنے صارفین کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی کا ثبوت ہے۔ "

مد میں انتہائی مدد ملی ہے بلکہ بلواسطہ و بلاواسطہ ملازمت کے مواقع نکلنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، پاکستانی انجینئرز کی مہارت میں بہتری اور دیگر تکنیکی ملازمین کے لئے روزگار ، برآمد و درآمد کنندگان کے اخراجات میں بچت اور مجموعی طور پر بذریعہ سمندر پاکستان میں تجارت کے لئے بہترین مہارت پیش کرنا ہے۔